52

ٹیکنو موبائل کی Burque Corporation کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان کی نامور موبائل کمپنی ٹیکنو موبائل کی جانب سے Burque Corporation کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے ۔ Burque Corporation ٹیکنو موبائل کی آفیشل ڈسٹریبیوٹر کے فرائص سر انجام دے گی۔ Burque Corporation کا شمار پاکستان میں FMCGبرانڈز کی بڑی سیل اور ڈسٹریبیوٹر کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کمپنیاں اس شراکت داری کے مثبت اثرات کے لئے پر امید ہیں۔ ٹیکنو پراڈکٹس کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور ملک کے دور دراز علاقوں میںدستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنو موبائل کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔۔Burque Corporation پاکستان میں ملکی اور بین الاقوامی دونوں طرزکے برانڈز کے لئے ڈسٹربیوشن کے فرائض انجام دیتی رہی ہے۔ Burque Corporation نے 2021 کے آغاز میں ٹیلی کوم شعبے میں قدم رکھا، اور اپنی کارکردگی کو مذیذ مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔اس شراکت داری پر Burque Corporation کے CEO یحییٰ چاولہ کا کہنا ہے کہ ©© ©” Burque Corporation اس شراکت داری کے موئثر اثرات کے لئے پر امید ہے۔ ہمارا عزم پاکستان میں سیلز اور ڈسٹریبیوشن کے عمل تو تیز ترین بنانے کے علاوہ اس کے معیار کو بھی یقینی بناناہے۔ ٹیکنو موبائل کے ساتھ شراکت داری کا مقصد ان کے پراڈکٹس کی ملک گیر دستیابی کو معیاری طرز پر یقینی بنانا ہے۔
ٹیکنو موبائل کے CEO کیلون زینگ کا کہنا ہے کہ ©” ہم نے ہمیشہ اپنے صارفین کے لئے جدید اور معیاری پراڈکٹس کو متعارف کرانے کے ساتھ ان کی دستیابی کو فوری اور قابل اعتبار ڈسٹریبیوٹر کے زریعے یقینی بنانے کا عزم رکھا ہے۔ Burque Corporation کے ساتھ شراکت اس عمل کو مذید موئثر بنائےگی ۔ یہ شراکت داری سیلز میں ترقی کے ساتھ صارفین کے اعتماد کو بھی مظبوط کردے گی©”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں