11

ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

تہران(نیوزمارٹ ڈیسک)ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے مختلف حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 44 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا، ایران کی جنوبی بندرگاہ بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں، زلزلے کی وجہ سے اب تک 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں