8

روس میں شمولیت کیلئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

ماسکو(نیوزمارٹ ڈیسک)روس کے زیرِ کنٹرول یوکرین کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا نے روس میں شمولیت کے لیے 23 سے 27 ستمبر کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شروع سے کہتے رہے ہیں کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔دوسری جانب یوکرین نے ان ریفرنڈمز کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بے معنی قرار دے دیا ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی مذمت کی ہے اور نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 200 قیدیوں کا جلد تبادلہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین اس ماہ اپنا بہت بڑا علاقہ روسی قبضے سے واپس لینے میں کامیاب ہوا ہے۔ تاہم روس نے ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ کریمیا سمیت یوکرین سے مکمل انخلا کے حوالے سے کوئی فیصلہ کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں