9

ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی، امریکی سینیٹرز سے حمایت کی امید

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی سینٹرز سے ہونےوالی ملاقاتوں کے بعد کہا ہے کہ ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے لیے امریکی سینیٹرز کا ردعمل مثبت ہے۔ امکانی طور پر ان کی حمایت ترکیہ کے لیے ہو گی۔رجب طیب ایردوآن ان دنوں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں ہیں اور اس دوران امریکی سینیٹرز سے بھی ملے ہیں۔ تاکہ امریکی ایف سولہ طیاروں کی فراہمی میں حا ئل دقتوں کو دور کرنے میں سینیٹرز کی مدد حاصل کرسکیں۔ترک صدر نے نیو یارک میں موجودگی کے دوران امریکہ کے اہم سینیٹرز جن میں لنڈسے گراہم اور چارس کونز شامل ہیں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے وہ مثبت انداز سے بات کرہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں