9

بنگلہ دیش میں ڈینگی مچھر کے کیسز کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی

ڈھاکہ(نیوزمارٹ ڈیسک)بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 438 نئے کیس رپورٹ ہوئے جو جنوری کے بعد یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ ملک بھر میںرواں سال ڈینگی مچھروں کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 12000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔چینی خبر رساں ادارے نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس) کے حوارلے سے بتایا کہ بنگلہ دیش میں رواںماہ ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دارالحکومت ڈھاکہ میں حکام نے حال ہی میں مچھروں کے خاتمے کی مہم کو تیز کر دیا ہے کیونکہ ڈینگی کے انفیکشن عام طور پر جون سے ستمبر کے عرصے کے دوران ملک میں بڑھنے لگتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں