10

صومالیہ، شدید خشک سالی سے1.1ملین سے زیادہ افرادبے گھر ہوگئے ہیں ، اقوام متحدہ

موغادیشو (نیوزمارٹ ڈیسک) صومالیہ میں گزشتہ سال جنوری 2021 سے رواں سال اگست 2022 کے دوران خشک سالی کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1.1 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(او سی ایچ اے) کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال گزشتہ ماہ اگست کے دوران ملک میں خشک سالی کی وجہ سے 98ہزار900افراد بے گھر ہوئے جو گزشتہ مہینوں کی تعداد کے مقابلے میں18فیصد زیادہ رہا۔اقوام متحدہ کا منصوبہ ہے کہ رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک ملک کے کچھ حصوں میں غذائی قلت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس سے نمٹنے کے لیے زندگی بچانے والی ضروری اقداما ت اور امداد کی فوری ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں آخری قحط 2011 میں آیا تھا اور ایک اندازے کے مطابق 2لاکھ اور 50ہزار افراد کی اموات واقع ہوئی تھیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریبا 7.8 ملین صومالی 4 دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے متاثر اور10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے تھے جن میں تقریبا 99 ہزار صرف اگست میں بے گھر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں