10

جرمنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مستحق ہے،چانسلر اولف شولز

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مستحق اور اس حیثیت میں بھاری ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات جرمن چانسلر اولف شولز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے بھاری ذمہ داری سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، انہوں نے بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ سامراجیت کی واپسی صرف یورپ کے لیے تباہی کا باعث نہیں ہے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں