8

کیرن پولاڈ، ڈیوڈ ملر، کرس لیان کی ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کی تصدیق

ابوظبی (نیوزمارٹ ڈیسک )کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ رواں موسم موسم سرما میں نئی رنگینیوں کے ساتھ لوٹ رہا ہے جس میں ڈوین براوو ، کیرون پولارڈ ، کرس لین اور ڈیوڈ ملر رواں سال ابوظبی ٹی 10 آئیکون کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ براوو کو دہلی بلز نے برقرار رکھا ہے ، جبکہ لین میزبان شہر کی فرنچائز ٹیم ابوظبی میں میں سرفہرست ہیں۔ بنگلہ ٹائیگرز نے شکیب الحسن کا انتخاب کیا ہے، داسن شانکا چنئی بریوز اسکواڈ کا حصہ ہیں اور دو بار کی فاتح ناردرن واریئرز نے وانندو ہاسارنگا کو برقرار رکھا ہے. موجودہ چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹرافی کے دفاع سے قبل اسٹار کپتان آندرے رسل کو اپنا آئیکون کھلاڑی کے طور پر لیا ہے۔ رواں سال امریکہ کی دو نئی فرنچائزز بھی متعارف ہورہی ہیں ۔ نیو یارک اسٹرائیکرز اور مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی۔جن میں سے 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف میں جائیں گی جس کے بعد کوالیفائرز اور ایک ایلیمینیٹر کا میچ ہوگا جس میں 2 فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں