11

پاکستان، انگلینڈ کے مابیں دوسرT-20 کل کھیلا جائےگا،مہمان ٹیم کو 1-0کی برتری حاصل

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔مہمان برطانوی ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ برطانوی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد کراچی آئی ہے ۔برطانوی ٹیم کے پاکستان آنے پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ آخری تین میچز جو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں شیڈول ہیں وہ بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں