6

کورونا سے مزید 2 مریض لقمہ اجل ،121 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 945 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں