7

تحریک انصاف پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے،کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں ،پینے کا پانی ہے نہ کھانے کیلئے روٹی ،بیرون ملک سے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آرہے ہیں،ملکی معاشی حالات کو بھی دیکھیں۔چیف جسٹس نے یہ ریمارکس قومی اسمبلی سے تمام استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دئیے کہ قاسم سوری نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کر لیے تھے،استعفے منظور ہو جائیں تو دوبارہ تصدیق نہیں کی جا سکتی، من پسند حلقوں میں انتخابات نہیں ہوسکتے،ریاست کے معاملات میں وضع داری اور برداشت سے چلنا پڑتا ہے،جلد بازی نہ کریں،سوچنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، پارٹی سے ہدایات لیں۔عدالت عظمی نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو مزید تیاری کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں