8

گرفتاریوں کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون، حماس کا انتباہ

غزہ(نیوزمارٹ ڈیسک)حماس نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے نام پر فلسطینیوں شہریوں کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر انتباہ کیا ہے کہ ‘ اسرائیل کے ساتھ یہ سکیورٹی تعاون فلسطینی عوام کی آزادی اور انقلاب کے لیے عزم کو کمزور کرنے کا باعث نہیں بن سکے گی بلکہ عزم و حوصلہ اور بڑھے گا۔ حماس ترجمان عبداللطیف قانو نے اپنے ایک ٹویٹر پر دیے گئے بیان میں کہا ہے۔ فلسطینی شہری بڑی تعداد میں گلیوں اور بازاروں میں نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی فائرنگ سے 53 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔ فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں