7

لبنانی شہری ایران کی مداخلت کی قیمت ادا کریں گے،اسرائیل

یروشلم (نیوزمارٹ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے الزام لگایا ہے کہ ایران لبنان کو ایندھن کے لیے حزب اللہ پر انحصار کرکے اور ملک کے بجلی کے گرڈ کی مرمت کے لیے خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔اخبار “دی ٹائمز آف اسرائیل” کی رپورٹس کے مطابق گینٹز نے مقبوضہ گولان کے دورے کے موقع پر مزید کہا کہ ایران، حزب اللہ کے ذریعے لبنان کو ایندھن فراہم کرنے، بجلی کے نظام کی مرمت اور پاور اسٹیشنوں کی تعمیر کے ذریعے خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انرجی کے میدان میں لبنان کا ایران پر انحصار بالآخر لبنانی سرزمین پر ایرانی اڈے قائم کرنے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔مہینوں سے امریکی ثالث آموس ہوچسٹین کے ذریعے مشترکہ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس سے ہر ملک کے تیل اور گیس کے ذخائر کا تعین کرنے میں مدد ملے گی اور مزید تلاش کی کارروائیوں کی راہ ہموار ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں