10

یوکرین کوفضائی دفاعی نظام اورہتھیار فراہم کیے جائیں،یوکرینی صدر

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ کیا کہان کے ملک کو فضائی دفاعی نظام کے ساتھ ساتھ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والےہتھیار اور گولہ بارود فراہم کیا جائے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے جنرل اسمبلی سے اپنے وڈیو خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو ہتھیاروں، فوجی سازوسامان، گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور دفاعی نظام، خاص طور سے فضائی دفاعی نظام کی ضرورت ہے۔قبل ازیں یوکرینی صدر نے کہا کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں ہے کہ مغربی شراکت دار ان کے ملک کو فضائی دفاعی نظام فراہم کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں