7

پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر

نیویارک (نیوزمارٹ ڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے اورپاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے،پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی، امریکہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے اورپاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان میں سیلاب اور دنیا کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ شدید سیلاب سے ملکی معیشت کو کم از کم 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ہنگامی مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں