9

یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ تک پرتگال کے لئے کھیلنا چاہتاہوں،رونالڈو

لزبن(نیوزمارٹ ڈیسک )پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی توجہ 2024 کی یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ کھیلنے پر مرکوز کرلی ۔پانچ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈونے حال ہی میں ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائر ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔37 سالہ پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا جلد ہی فٹ بال سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2022 جو قطر میں شیڈول ہے میں اپنے ملک کے لیے اپنے 10ویں بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی توقع کررہا ہوں ۔پرتگال کی فٹ بال ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 24 نومبر کو گھانا کے خلاف میچ سے کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں