9

چیف سلیکٹر نے ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کا شکار ہے، اسی لیے مختلف کمبی نیشن آزمانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپنر فخر زمان کی انجری اور فٹنس مسائل برقرار رہے تو اسکواڈ میں تبدیلی کا آپشن موجود ہے، محمد وسیم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو ون ڈے میچز کم ملتے ہیں اس وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ نئے کھلاڑیوں کو نہیں آزمایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں