7

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی معذرت پر فرد جرم ٹل گئی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خاتون جج سے معافی مانگنے کیلئے رضا مند ہوگئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان پر فرد جرم روک دی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خاتون جج سے معافی مانگنے کیلئے رضا مند ہوگئے۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم فرد جرم کی کارروائی روک رہے ہیں، اگر آپ کو غلطی کا احساس ہوگیا تو عدالت اس کو سراہتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ایک ہفتے میں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔بعدازاں توہین عدالت کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں