7

کرنل راؤ محمد فہیم اختر خانSCO جی بی کے نئے کمانڈر تعینات

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )کرنل راؤ محمد فہیم اختر خان سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) گلگت بلتستان کے نئے کمانڈر تعینات ہو گئے۔بحیثیت سیکٹر کمانڈر SCO اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نئے سیکٹر کمانڈر نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی تمام سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور وسعت دینے کے علاوہ عوام اور اپنے صارفین کے لئے تمام سہولیات کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ نئے سیکٹر کمانڈر SCO نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ SCO حکومتی ادارہ ہونے کے ناطے کسی بھی دوسرے نیٹ ورک کے لیے رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی اور ٹیلی کام کمپنی کو سروسز (جن میں 3G/4G اور انٹرنیٹ شامل ہے) مہیا کرنے سے روکا ہے بلکہ SCO دیگر نیٹ ورکس کو GB میں ویلکم کرنے کے علاوہ میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔SCO ہمیشہ GB کے عوام اور اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں