6

حکومت مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،پی پی

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ خالد خورشید کی قیادت میں تحریک انصاف نے ڈھائی سال میں ایک روپے کا کام نہیں کیا ہے۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید اور اس کی ٹیم کون بنے گا کروڑ پتی والے فارمولے پر گامزن ہیں پیپلزپارٹی کے کارکنان کرپٹ حکومت کی کرپشن کو عوام اور میڈیا کے سنے بے نقاب کرتے رہینگے۔ میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ چند وزراءنے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے اور ان وزرائ کا مستقبل مناور جیل ہوگا۔ پیپلزپارٹی اعلی سطحی ے تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وزیراعلیٰ نے کرایے کے جنریٹرز کے نام پر کتنا کرپشن کیا ہے اس کو تحقیقات کر عوام اور میڈیا کے سامنے لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں