7

بین الاقوامی قوانین کےمطابق لوگوں کو حق دیا جائے ،محمد جاوید

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق مرکزی چیئر مین قراقرم نیشنل موومنٹ محمد جاوید نے کہا ہے کہ رحیم آباد میں بننی غیر مقامی سرمایہ دار کی ظاہراً بننی فیکٹری علاقے میں انتشار کا باعث بن رہی ہے ۔ اس فیکٹری میں کچھ مخصوص زہنیت کے لوگ خطہ میں مبینہ طور پر بد امنی پھیلانے کےلئے ریاستی سرپرستی میں بیٹھائے گئے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور علاقے میں معاشی سرگرمی کی ہم مخالفت نہیں کرتے ہیں بلکہ سرمایہ کاری کے آڈ میں مبینہ طور پر انتشار پھیلانے کے لئے لائے گئے ۔جو کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سرمایہ دار کو بھی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ خطہ متنازعہ ہے یہاں بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اور ان کے ساتھ تعاون کرکے اپنا کاروبار چلائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کی غیر ضروری و غیر قانونی عمل ہونے کے بعد جب علاقے کے عوام کا ردعمل آجائے تو پھر ہم سے گلہ نہیں کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں