8

گانچھے،ڈی ڈی او کے زیر اہتمام انٹر سکول سپورٹس گالا کا انعقاد

گانچھے(نیوزمارٹ ڈیسک) ڈی ڈی او سرکل تھلے کے زیر اہتمام انٹر سکول سپورٹس گالا کا انعقاد۔انٹر سکول۔سپورٹس گالا میں ہائیر سیکنڈری سکول تھلے ہائی سکول بلترو اور ہائی سکول دلتیر کے طلبہ نے حصہ لیا۔سپورٹس گالا میں والی بال اور کرکٹ کے مقابلے کھیلے گیے کرکٹ اور والی بال کے فائنل میں ہائیر سیکنڈری سکول تھلے نے ہائی سکول دلتیر کو ہرا انٹر سکول سپورٹس گالا کا چمپین بن گیا۔انٹر سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی ہیڈ ماسٹر ہائی سکول بلترو جناب رفیع مراد صاحب تھے ۔مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات سے قبل اظہار خیال۔کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی منعقد کرنا ایک کامیاب تعلیمی سفر کے لیے ضروری ہے کیونکہ صحت مندجسم میں ہی صحت مند دماغ کی نشوونما ہوتی ہے ۔ اور تقریب کے آخر میں جیتنے والے ٹیم کپتانوں کو مبارکباد اور انعامات تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں