8

سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان کی چینی سفیر ہونگ رونگ سے ملاقات

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیراعلی ٰو صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفد کے ہمراہ پاکستان میں متعین چائینہ کے سفیر مسٹر ہونگ رونگ سے تفصیلی ملاقات،ملاقات میں دلچسپی کے باہمی امور،پاکستان اور چائینہ کے مثالی تعلقات،گلگت بلتستان اور سنکیانگ صوبے کے درمیان تاریخی تعلقات روابط،سوست بارڈر کے ذریعے پاک چائینہ تجارت کو بحال کرنے،سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تاریخی روابط کی مثال بارڈر ٹریڈ کو کرونا کے ہدایات کے مطابق کھولنے،گلگت بلتستان سے چیری کو چائینہ کی منڈیوں تک اجازت دینے،بارڈر ٹریڈ کے تحت گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں کو اورمچی تک اجازت دینے اور ماہانہ گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے تاجروں کے درمیان ملاقات کرنے کے امور کے ساتھ دیگر اہم معاملات زیر غور آئے۔ملاقات میں سوست بارڈر میں امپورٹ ایکسپورٹ اور بارڈر ٹریڈ کے درمیان حائل مشکلات کو دور کرنے اور تجارت بحال کرنے کی بھرپور کوششوں پر اتفاق ہوا۔چائینہ کے سفیر مسٹر ہونگ رونگ نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ وہ فوری سوست بارڈر کے ذریعے امپورٹ ایکسپورٹ اور بارڈر ٹریڈ بحال کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے اور مثالی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں