7

شعبہ صحت کا روایتی نظام تبدیل‘ گلگت ہسپتال کو FCPS ٹریننگ کیلئے NOC جاری

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے گلگت بلتستان میں صحت عامہ کے روایتی نظام کو بدلنے کیلئے خصوصی اقدامات کے تحت پہلی بار پراونشل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ایف سی پی ایس کی ٹریننگ شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری مل گئی ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP ) نے PHQ ہسپتال گلگت کو میڈیکل، ریڈیالوجی اور پیڈز میڈیسن کے شعبے میں FCPS ٹریننگ کے لیے باقاعدہ طور پر این او سی جاری کر دیا ہے ۔گلگت پراونشل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایف پی ایس سی کی ٹریننگ شروع ہونے سے نہ صرف عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیگی بلکہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کیلئے بھی طبی استعداد بڑھانے کے مواقع بھی دستیاب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں