10

ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایکشن پلان‘ خود مانیٹرنگ کرونگا،پرویزالٰہی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ایم پی اے سعید احمد سیدی، سابق ایم این چودھری اشفاق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چن ون کاشف اشفاق نے ملاقات کی، ترقیاتی منصوبوں اورعمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے جامع ایکشن پلان بنایا ہے، سیکرٹریز کی کارکردگی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لنک کیا ہے،منصوبوں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے۔چودھری پرویزالہی نے کہا کہ وزیراعلی آفس سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کی جائے گی، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔ سیرت اکیڈمی کے ذریعے دینی امور پر رہنمائی لی جاسکے گی، اس موقع پر صاحبزادہ حسین رضا اورصاحبزادہ حسن رضا بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں