10

سیلاب چیلنج‘ دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑیگا،وزیراعظم

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے موجود وزیر اعظم شہباز شریف سے سائڈ لائن پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی۔صدر جنرل اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات ہونی چاہئیں، بین الحکومتی مذاکرات تمام ملکوں کی توقعات کے مطابق تعمیری اورشفاف ہونے چاہئیں۔شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کو سیلاب کی شکل میں اپنی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، یہ تباہی پاکستان کی وجہ سے نہیں، اس پر دنیا کی حمایت کے مستحق ہیں۔ وہ پاکستان اور سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں۔وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیموں اورادویات کی تقسیم کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوردونوش خصوصا شیرخواربچوں کے لئے ضروری خوراک کی تقسیم کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں