12

طالبان کی وعدہ خلافی کے باعث حکومت کو تسلیم نہیں کیا،بلاول بھٹو

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت سیاست چمکا رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث فرانس سمیت مختلف ممالک نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے، سیلاب کے بعد آئی ایم ایف کو نئی شرائط پر بات کرنی چاہئے۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جنرل کی تعیناتی ایک انتظامی مسئلہ ہے جس کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے مگر عمران خان کی سیاست اسی ایک سوال کے گرد گھومتی ہے، پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے30ارب ڈالر درکار ہیں۔ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی بھی رابطہ نہیں، بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں