46

قراقرم کواپریٹو بنک کے جی ایم کو میرٹ پر تعینات کیا جائے، ڈاکٹر اقبال

قراقرم کواپریٹو بنک کے جی ایم کو میرٹ پر تعینات کیا جائے، ڈاکٹر اقبال
پی ٹی آئی کی حکومت نے دنیور برانچ کو سیاسی اکھاڑا بنایا ہوا ، اہل شخص کو جنرل منیجر تعینات کرکے اس ادارے کو تباہی سے بچایا جائے
عدالتی فیصلے کے تحت جنرل منیجر کی پوسٹ کو مشتہر کیا جائے نہیں تو تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں یہ ادارہ یکدم زمین بوس ہوجائیگا،شفیع خان
گلگت(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اقبال، سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر ، سابق اپوزیشن لیڈر شفیع خان، سابق رکن کونسل وزیر عبادت اور صدر چیمبر آف کامرس انجنئر حسین علی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراقرم کواپریٹو بنک کا جنرل منیجر کے عہدے پر میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی عمل میں لایا جائے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے دنیور برانچ کو سیاسی اکھاڑا بنایا ہوا ہے۔ اہل شخص کو جنرل منیجر تعینات کرکے اس ادارے کو تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر حلقے کے عوام بنک سے لین دین کا بائیکاٹ کرینگے۔ عدالتی فیصلے کے تحت جنرل منیجر کی پوسٹ کو مشتہر کیا جائے نہیں تو تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں یہ ادارہ یکدم زمین بوس ہوجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں