38

چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کے لئے 26 جون کو میڈیا سینٹر کھولا جائے گا

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی)کی تاسیس کی 100 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے حوالےسے سرگرمیوں کے لئے میڈیا سینٹر 26 جون کوفعال کیاجائے گا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی سالگرہ کے موقع پر یکم جولائی کے قریب یہ تقریبات بیجنگ میں منعقد ہوں گی۔بیجنگ میڈیا سینٹر ہوٹل میں قائم یہ میڈیا سینٹر پریس کانفرنسز کا انتظام اور انٹرویوز کا اہتمام کرے گا، جبکہ اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے نامہ نگاروں کے لئے ضروری معلومات اور تکنیکی خدمات فراہم کرے گا۔میڈیا سینٹر کی ایک سرکاری ویب سائٹ اور وی چیٹ اکانٹ کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی۔ہانگ کانگ اور مکا و¿خصوصی انتظامی علاقوں اور تائیوان کے رپورٹرز اور غیر ملکی صحافی http://reg100cpc.zgjx.cn کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کی تفصیلات جمع کر واسکتے ہیں۔درخواست کی یہ سروس یکم سے 12 جون تک کھلی رہے گی۔نوول کرونا وائرس پر مﺅثر طریقے سے قابو پانے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لئے میڈیا سینٹر بیجنگ میں پہلے ہی سے موجود ہانگ کانگ ، مکا ، تائیوان اور دیگر ملکوں کے کچھ صحافیوں کو موقع پر تقریبات کی کوریج کے لئے مدعو کرے گا۔ سمندر پار صحافیوں کو عارضی بنیادوں پر کوریج کے لئے بیجنگ مدعو نہیں کیاجائے گا۔دنیا بھر سے رجسٹرڈ صحافی میڈیا سینٹر کی ویب سائٹ پر موجود چینی اور غیر ملکی دونوں زبانوں میں متعلقہ خبروں کے مواد تک رسائی حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں