29

ایٹمی دھماکوں کی کامیابی کا خواب سچ کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں(آئی ایس پی آر)

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)ایٹمی دھماکوں کی کامیابی کا خواب سچ کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ 23 سال پہلے آج کے دن پاکستان نے قابل اعتبارکم سےکم جوہری ڈیٹیرنس قائم کرکے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور پاکستان نے کم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا۔
پیغام میں کہا گیا ہےکہ مسلح افواج اور پوری قوم اس کامیابی کےخواب کو سچ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں