45

چینی وزیر خارجہ کی اپنے آئرش ہم منصب کے ساتھ بات چیت

گوئی یانگ (ویب ڈیسک)چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں آئرلینڈ کے وزیر برائے خارجہ امور اور وزیر دفاع سائمن کوو ینے سے بات چیت کی ہے۔وانگ نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کے تعلقات توانا اور مستحکم پیش رفت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور تیزی کے ساتھ پختہ ہو چکے ہیں۔دونوں فریق نوول کروناو ائرس عالمی وبا کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے اپنے فوائد کے حصول اور ہموار صنعتی اور سپلائی زنجیر کو برقرار رکھنے کی خا طر بھر پور ساتھ دے سکتے ہیں تاکہ عالمی معیشت کی بحالی میں تیزی لانے میں مدد مل سکے۔وانگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں آئرلینڈ کے منفرد کردار اور اثر و رسوخ کو اہمیت دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ یورپی یونین میں ایک مستحکم اور مضبوط قوت ہے اور یہ یقین ہے کہ آئر لینڈ صحت مند اور مستحکم چین۔ یورپ تعلقات کے فروغ میں اپنامثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کوو ینے نے کہا کہ آئرلینڈ، یورپی یونین میں چین کا ایک مخلص دوست ہے اور قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لئے آمادہ ہے۔آئرش فریق یورپی یونین اور چین کے مابین تعلقات میں مزید بہتری اور پیشرفت کا منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں