29

،ملک کا دفاع مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کے باعث ناقابل تسخیر ہے،کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب،

کوئٹہ(نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کے باعث ناقابل تسخیر ہے، پاک فوج نے ملک کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے اور مثالی نتائج دکھائے ہیں، بحیثیت قوم مسلسل محنت سے ہی خوشحال ریاست قائم کی جا سکتی ہے، حکومت نے زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آٹومیشن جیسے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ملک کے مستقبل کے حوالہ سے اپنے وژن پر روشنی ڈالی جہاں پر قانون کی حکمرانی، بلاامتیاز احتساب اور انصاف کی فراہمی ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم جیسے ہمارے عظیم رہنماﺅں کے نظریے اور اسلامی اصولوں کے مطابق ایک خوشحال ریاست کا قیام تبھی عمل میں آ سکتا ہے جب ہم بحیثیت قوم مسلسل محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آٹومیشن جیسے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے کورسز میں شریک افسران سے کہا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ناکامی کے خوف سے بالاتر ہو کر اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے کام کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے خلاف ہمیشہ بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں