54

انتہا پسندی، تمباکو نوشی اور سوشل میڈیا کے کچھ پہلو ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے،علامہ طاہرمحمود اشرفی

اسلام آباد(پ-ر)وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی براے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطی اور پاکستان علما ء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی، تمباکو نوشی اور سوشل میڈیا کے کچھ پہلو ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے۔علماء مشائخ سے جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کواسلام آباد میں منعقدہ تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو اپنی نوجوان نسل کی فکر ہے،ایک وقت تھا کہ سگریٹ پینے کے بعد والدین سے ڈرا جاتا تھا لیکن اب بچے والدین کے سامنے سیگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ انھوں نے علماء مشائخ سے جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کاذکر کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے خطبات کی اپیل کی۔جمعہ کے خطبات میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے بیان دیئے جائیں گے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا صحیح تناسب بھی نکالنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کی نوجوان نسل کے حوالے سے فکرمند ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ پر آگاہی دی جائے،تمام علماء سے گزارش ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ویکسینیشن لگوانے اور ماحولیات پر بیان دی جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ویکسینیشن لگوا لو تاکہ تمہارے لیے بیت اللہ کے دروازے بھی کھل جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں