44

جی بی پولیس میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ھے،پی ٹی آئی راھنما شعیب مغل

گلگت(نمائیندہ خصوصی)جی بی پولیس میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ھے۔ان خیالات کا اظہار راھنما پی ٹی آئی شعیب مغل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ھے۔انھوں نے کہا ھے کہ دیامر کے 146پولیس جوان تنخواہ دیامر سے لے رھے ھیں۔اور ڈیوٹیاں ڈسٹرک گلگت میں دے رھے ھیں۔جبکہ دیامر کے بہت سے تھانوں میں نفری کی کمی ھے سفارشی جوان گلگت میں مختلف جگہوں میں ڈیوٹی دے رھے ھیں۔دیامر میں نفری کی کمی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ھوتا جارھا ھے۔جس کی زندہ ثبوت داریل تھانہ ھے۔اسی ھزار کی آبادی میں ایک ھی تھانہ ھے۔ٹوٹل 12نفری ھیں تھانے میں۔اور 130 اشتہاری مجرم ھیں۔یہ اشتہاری کئی سالوں سے مفرور ھیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ابھی کچھ ماہ قبل گلگت کے پولیس جوانوں کو دیامر تعنیات کیا گیا ھے۔یہ سراسر زیادتی ھے۔جبکہ دیامر سے تنخواہ لینے والے دو سو کے قریب جوان فرائض گلگت میں سر انجام دے رھے ھیں۔محکمہ پولیس میں چیک اینڈ بیلنس کا نہایت فقدان ھے۔کوئی جوان گھر بیٹھے اے آر وائی دیکھ رھا ھے۔کوئی دن بھر دھوپ بارش سردی گرمی میں کھڑا ھے۔سی ایم اور آئی جی سے گزارش ھے کہ محکمہ پولیس کے جوان اپنے اپنے ڈسٹرک میں بیجھاجائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ کی صورت میں بروقت کاروائی عمل میں آسکے۔اور مجرم ھاتھ سے نہ نکلے۔اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس جوان کو پبلک کے سامنے انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں