42

امریکی فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرون مار گرائے گئے ، عراقی فوج کادعویٰ

بغداد(ویب ڈیسک) عراقی فوج نے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس فوجی اڈے پر ایک ماہ قبل ایک مسلح ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے اتوار کوایک بیان میں کہاکہ امریکی فوج کے سی ریم دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو تباہ کیا۔ یہ فوجی اڈہ عراق کی مغربی صحرائی علاقے میں ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل بغداد ایئرپورٹ کے اوپر ایک راکٹ کو تباہ کیا گیا۔ اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکا اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری ایران نواز عراقی مسلح دھڑوں پر عائد کرتا ہے۔عراقی فوج نے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرونز مار گرائے گئے ہیں، امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس فوجی اڈے پر ایک ماہ قبل بھی ایک مسلح ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔عراقی فوج کے مطابق امریکی فوج کے C-RAM دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو تباہ کیا۔
اس سے چند گھنٹے قبل بغداد ایئرپورٹ کے اوپر ایک راکٹ کو بھی تباہ کیا گیا، واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں