38

راولپنڈی، گاڑیاں چھیننے والے گروہ کی پولیس پر فائرنگ، دو زخمی

راولپنڈی(نمائند خصوصی) گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات مطابق روالپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر گروہ نے ایک گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے،پولیس کو دیکھتے ہی گروہ میں شامل مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں راہگیر خاتون اور ایک مرد آیا،پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے، جس کو قبضے میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں،ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلام آباد کے علاقے سے ایک اور گاڑی بھی چھینی تھی، جسے وہ جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس پی نیوٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے اور جنگل میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں