44

گلوکارہ عینی طاہر ہ نے نئی پنجابی/ اردو البم کی تیاری شروع کردی

لاہور(نیوز مارٹ ڈیسک)گلوکارہ عینی طاہر ہ نے نئی پنجابی/ اردو البم کی تیاری شروع کردی جبکہ تمام گانوں کی ویڈیو زبھی بنائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ عینی طاہرہ نے نئے البم کیلئے گانوں کا انتخاب شروع کردیا ہے اورامکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک تمام گانوں کو فائنل کر لیا جائیگا جسکے بعد گانوں کی ریکارڈ اورویڈیو بنانے کے عمل کا آغاز کیا جائیگا البم میں چھ گانے پنجابی اور چھ اردوہوں گے جن کی ویڈیوز کیلئے گلوکارہ عینی طاہرہ نے مختلف فی میل اور میل ماڈلز کے ساتھ رابطے اور ملاقاتیں بھی شروع کر دیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں