42

شر پسند عناصرکو لگام ڈال دینگے(خالد خورشید)

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) عوام سے کیا گیا ہرایک وعدہ پورا کیا جائیگا‘ اپوزیشن اور کچھ مفاد پرست سیاسی عناصر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں‘ پارٹی اور ن لیگی حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا‘وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد‘ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان‘ آئی جی پی جی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی‘ سیکورٹی ایشو زیر غور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان‘ آئی جی پی جی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی‘ صوبے میں امن و مان اور سیکورٹی صورتحال پر غور‘ُ جاری منصوبوں کی پیشرفت بارے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو سی پیک سے جوڑ دیا گیا ہے‘ صوبے کی سیاحت اور ترقی کیلئے وفاقی حکومت نے کئی ایک میگا منصوبوں کی منظوری دیدی ہے‘ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبی بندی اسد عمر اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے خصوصی کاوشیں کی ہیں‘ عوام سے کیا گیا ہرایک وعدہ پورا کیا جائیگا‘ اپوزیشن اور کچھ مفاد پرست سیاسی عناصر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں‘ ماضی کی پیپلز پارٹی اور ن لیگی حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے‘ انہوں نے اپنوں کو نوازا اور عوام کی محرومیاں میں اضافہ کیا ہے‘ پی ٹی آئی حکومت عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ کریگی‘ ترقی اور خوشحاللی کا دارو مدار امن و امان کی صورتحال ہر ہے امن ہو گا تو ترقی ہو گی اس لیے شر پسند عناصر ارو منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو لگام ڈالنا ہو چ گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں