49

چھوٹوں کو ڈانٹ پڑنے کے باوجود بڑوں کی عزت کرنی چاہئے‘ بشریٰ انصاری

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو نصیحت کی ہے کہ چھوٹوں کو ڈانٹ پڑنے کے باوجود بڑوں کی عزت کرنی چاہئے۔ اداکارہ نے اپنی حالیہ پوسٹ میں جنت مرزا سے متعلق بیان کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جنت مرزا تنازع پر تبصرہ کیوں کیا تھا۔بشری انصاری نے لکھا ہمارے آس پاس جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر افسوس ہے۔ میں نے ایک تصویر دیکھی جس میں اقلیتوں کی بدنامی دیکھ کر فورا جذباتی ہوگئی یہ جانے بغیر کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی غلطی تھی اور وہ اس کے لیے معافی بھی مانگ چکی تھی۔ میں نے یہ تصویر دیر سے دیکھی اور میں صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ اسلام دیگر مذاہب کا بھی احترام کرنے کا سبق دیتا ہے۔بشری انصاری نے کہا میں اس سے قبل جنت مرزا کا نام بھی نہیں جانتی تھی لیکن جب میں نے لوگوں کے کمنٹس دیکھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنت مرزا معافی مانگ چکی ہے، میں نے فورا اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ لہذا بچو اپنے رویے کو دیکھو۔ یہ ایک کنفیوژن تھی بالکل ایسی جیسے جنت مرزا نے اقلیتوں کو ٹھیس پہنچا کر کی تھی حالانکہ اسے یہ احساس ہی نہیں تھا کہ وہ انجانے میں اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔بشری انصاری نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا میں اسلام نہیں سیکھا رہی لیکن ہمیں بس انسان بننا اور انسانیت کی عزت کرنی ہوگی۔ نوجوان ہم سے زیادہ زندگی سے لطف اندوز ہوں گے لیکن جب بڑے آپ کو آپ کی غلطیوں کے لیے ڈانٹیں تو آپ کو ان کی عزت کرنی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں