53

ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا، پاکستان نے کورونا کے خلاف جس طرح جنگ لڑی پوری دنیا اس کی معترف ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد۔(نیوزمارٹ ڈیسک):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏پاکستان میں ہم نےایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نے کورونا کے خلاف جس طرح جنگ لڑی پوری دنیا اس کی معترف ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اور این سی او سی نے وزیراعظم کی پالیسی کو نافذ کیا، اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں