134

جنت مرزا کی بہن نے بھی بشری انصاری سے معافی مانگ لی

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم نے بھی لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری سے اپنی سخت باتوں کی معافی مانگ لی۔ علشبہ انجم نے بشری انصاری کی وضاحتی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بات کی صفائی نہیں دے رہی لیکن جیسا بشری انصاری نے میری بہن کو کہا وہ کسی صورت مناسب نہیں تھا۔انہوں نے لکھا کہ میری بہن کیلئے ایسے ریمارکس کسی ایک ایسی معروف شخصیت نے دیے جو ناصرف ہم سے عمر میں بڑی ہیں بلکہ بیشمار لوگوں کیلئے آئیڈیل بھی ہیں۔علشبہ انجم نے کہا کہ مجھے معافی مانگنے میں کوئی عار نہیں لیکن میری سب سے یہ درخواست ہے کہ ہم سے نفرت کرنا بند کریں۔ ہم نے آخر آپ لوگوں کا بگاڑا کیا ہے۔علشبہ انجم نے یہ بھی لکھا کہ ہاں ہم کوئی سیلیبرٹی نہیں ہیں لیکن ہاں ہم عام بندے ہیں جو وہی کرتے ہیں جو چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں