گوجرانوالہ(نیوزمارٹ ڈیسک) عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے پانچواں روز سفر کا گوجرانوالہ سے آغاز ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔لانگ مارچ آج گوجرانولہ سے روانہ ہوگا اور کل گکھڑ کے مقام پر پہنچے گا۔ جمعرات کو وزیرآباد اور گجرات پہنچے گا۔ لانگ مارچ جمعہ کو لالہ موسیٰ اور ہفتہ کو کھاریاں پہنچے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق مارچ کو جمعے کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔راولپنڈی میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر کے ہیوی بل بورڈز مری روڈ پر نصب کردیے گئے۔میٹرو ٹریکس پر بھی خوش آمدید کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔
