32

لانگ مارچ نیازی کاآخری کارڈ،مریم نواز:عمران فساد چھوڑ یں‘مذاکرات کی میز پر بیٹھیں،رانا ثناء

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران نیازی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی۔ بغیر نوٹس اسے پارٹی سے نکالنے کا ڈرامہ کیا گیا ۔ عمران خان ایک جگہ کہتے ہو چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے، دس منٹ بعد چوکیدار کے پاو¿ں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ فیصل واوڈا کو بغیر نوٹس پارٹی سے نکالنے کا ڈرامہ کیا گیا، دس منٹ بعد چوکیدار کے پاو¿ں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔ انہوں نے کہا اسے چاہیے کہ مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر قانون اور آئین کے تابع آکر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے اور اپنی بدتمیزی، بدتہذیبی پر معذرت کرے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی نہیں اتفاق کی رورت ہے۔لندن۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہدف نئے آرمی چیف کی تقرری ہے، وہ چاہتا تھا موجودہ حکومت آرمی چیف کی تقرری نہ کر سکے لیکن وہ اب ماضی کا قصہ ہے، لانگ مارچ بے مقصد ہے اور اس کی حفاظت کے لیے عوام کے ٹیکس کے کروڑوں اور اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں، آج لانگ مارچ میں عوام کی عدم شرکت کی وجہ یہی ہے کہ عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آیا، جو جھوٹ بولے تھے وہ سارے عوام کے سامنے آیا،یہ رات کے اندھیرے میں جن کے پاو¿ں پکڑتا ہے، دن کے اجالے میں ان کا گریبان پکڑتا ہے اور پھر ایوان صدر میں جو ملاقات کی، جن کو یہ میرجعفر اور میر صادق اور جانور کہتا رہا، تو اسٹیبلشمنٹ نے جو بھی پرچی دے دی وہ قوم کو سنا دی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاناما والی میری اپیل پر سماعت ہو رہی تھی تو عدالت ثبوت مانگ رہی تھی تو نیب کو کبھی کورونا ہوگیا تھا، کبھی نیب کہہ رہے تھے سونگھنے کی صلاحیت گئی ہے اور بار بار وکلا بدلتے تھے اور اسی وجہ سے مہینے کا التوا لیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب سمجھ آرہا ہے کہ وہ ثبوت اس لیے نہیں تھے کیونکہ کسی نے ان کو پرچی میں لکھ کر دے دیا کہ یہ چور ہیں تو انہوں نے بولنا شروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں