111

عمران خان پر حملہ مذہبی جنونیت‘ سیاسی رنگ نہ دیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک ) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کے سینئر افسر کا نام لے کر موڑا جا رہا ہے، گزشتہ روز کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا،پنجاب کے ڈاکو کی وزارت اعلی کے نیچے عمران خان کے خلاف یہ واقعہ ہوا، اللہ نے عمران خان کو بچایا اللہ انہیں محفوظ رکھے۔ حملے پر سیاست کے بجائے مجرموں کے پیچھے جانا چاہیے۔انہوں نے وزیر اعظم،رانا ثنااللہ اور ایک ادارے کے افسر کو ملزم بنا دیا۔ پرسوں تک کہہ رہے تھے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔ اس واردات کو استعمال کرکے کسی ادارے کو بدنام کرنیکی مذمت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں