32

عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں۔ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں