43

ایس سی او ،ضلع استور، پکورا اور گدائی میں 4جی سروس شروع ضلع نگر کے سیاحتی مقام بر ویلی، ضلع دیامر کے علاقے گنی چلاس میں نیا ٹاورنصب کر کے ایس کام 3G موبائل سروس کی فراہمی KKH پر روزانہ سفر کرنے والے مسافروں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی رابطے اور انٹرنیٹ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی

گلگت(نمائندہ خصوصی): سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(SCO) نے ٹیلی کام کی جدید سہولیات کو مزید علاقوں تک وسعت دیتے ہوئے ضلع استور کے علاقے پکورا اور گدائی میں نئے ٹاورز انسٹال کرکے ایس کام 4G موبائل سروس کی فراہمی شروع کر د ی گئی ہے۔ جبکہ ضلع نگر کے مشہور سیاحتی مقام بر ویلی میں بھی نیا ٹاور انسٹال کرکے ایس کام 4G موبائل سروس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پورے KKH پر مکمل کوریج فراہم کرنے کے ایک جاری منصوبے کے تحت ضلع دیامر کے علاقے گنی (Ginni) چلاس میں بھی نیا ٹاورنصب کر کے ایس کام 3G موبائل سروس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔SCO کے ان اقدامات سے نہ صرف مذکورہ علاقوں کے عوام کو ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید سہولیات میسر آئیں گی بلکہKKH پر روزانہ سفر کرنے والے مسافروں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی رابطے اور انٹرنیٹ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔مذکورہ علاقوں کے عوام نے SCO کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے سیکٹر کمانڈرSCO اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ خطے کے عوام کی خواہشات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پچھلے دو مہینے کی قلیل مدت میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول KKH اور گلگت سکردو روڈ پر 20 سے زائدمقامات پرنئے ٹاورز انسٹال کرکے ایس کام 4G/3G موبائل سروس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔یہ اقدامات SCO کے GB کے عوام اور اپنے صارفین کے لئے ٹیلی کام کی جدید سروسز کو تیزی سے مختلف دور دراز علاقوں تک وسعت دینے کے اپنے عزم کا عملی اظہار ہے اور جس کے لیے ڈی جی SCO کی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر SCO اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات مصروف عمل ہیں۔اورانشااللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
4جی سروس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں