29

اسلام آباد میں بلااجازت احتجاج پر کارروائی ہوگی، وفاقی پولیس نے خبردار کردیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں بلااجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت کے آمد و رفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیاہے، جس سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں