108

وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط، عمران خان پر حملے‘ ارشد شریف قتل پر کمیشن بنانے کی استدعا

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے حقائق جاننے کیلئے کمیشن بنانے کی استدعا کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور کمیشن 5 سوالات پر خاص طور پر غور کرسکتا ہے۔خط کے متن کے مطابق کارواں کی حفاظت کی ذمہ داری کون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تھی؟ کارواں کی حفاظت کیلئے مروجہ حفاظتی اقدامات اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز لاگو کیے گئے؟ کیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر عمل کیا گیا؟ حادثے کے اپنے حقائق کیا ہیں؟ ضابطے کی ان کوتاہیوں کا ذمہ دار کن انتظامی حکام کو ٹھہرایا گیا؟ کوتاہیوں کا ذمہ دار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کے عہدیداروں کو ٹھہرایا گیا؟ کیا وقوعہ کی تحقیقات کے عمل میں دانستہ رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں؟ ریاستی اداروں بالخصوص مسلح افواج کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جارہی ہے، مسلح افواج کے خلاف بے بنیاد الزامات کی غلیظ مہم چلائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں