اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)پیپلز پارٹی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ ایک ناقابلِ تسخیر تحریک اور پیغام ہے،شاعرِ مشرق نے جھوٹ، نفرت اور ذاتی و گروہی مفادات پر مبنی سیاست کو مسترد کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیعلامہ محمد اقبال کو ان کے 145 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شاعرِ مشرق نے معاشرے میں سیاسی بیداری کی اہمیت پر زور دیا،ان کا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کا درس دیا،نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے خودی اور پرامن بقائے باہمی کے درمیان توازن کے فلسفے سے سیکھنا ہوگا،پاکستان کو تصورِ اقبال کی روشنی میں ایک رول ماڈل جمہوری ملک بنائیں گے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے جنم دن پر پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر مسلمانوں کو آزادی کے شعور کو اجاگر کیا،علامہ اقبال کی شاعری سدا حیات ہے،علامہ اقبال قانون دان اور جمہوریت پسند تھے۔
