106

جب تک رانا ثناء اللہ بیٹھے ہیں، انصاف نہیں ہو سکتا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک رانا ثنا ء اللہ بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا۔ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درج ہونے والی ایف آئی آر قابلِ قبول نہیں،حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشاء کے مطابق ہونی چاہیے،ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹیشنر کی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔ لانگ مارچ کا آغاز وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں